Kharian-Anisa-Atiq

کھاریاں شہر کی ہونہار طالبہ عتیق الرحمن چوہدری کی صاحبزادی انیسہ عتیق چوہدری نے اردو ادب میں انٹرنیشنل لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان اور اپنے علاقے کانام روشن کردیا

کھاریاں ( جبار علی ساگر) کھاریاں کا ایک اور اعزاز،کھاریاں شہر کی ہونہار طالبہ عتیق الرحمن چوہدری کی صاحبزادی انیسہ عتیق چوہدری نے اردو ادب میں انٹرنیشنل لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان اور اپنے علاقے کانام روشن کردیا، تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف کیمرج کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لیول پر ہونے والے سالانہ امتحانات میں راہنما مسلم لیگ(ن) کھاریاں عتیق الرحمن چوہدری کی صاحبزادی اور بیکن ہاؤس کی طالبہ انیسہ عتیق چوہدری نے اردو ادب میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری،گزشتہ روز بیکن ہاؤس کھاریاں کے سٹاف نے عتیق الرحمن چوہدری کی رہائشگاہ پر آکر انیسہ عتیق چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ انیسہ عتیق چوہدری جیسی طالبہ ہمارے ادارے کا فخر ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی انٹرنیشنل لیول پر ہونے والے امتحانات میں اپنے ملک‘ سکول اور والدین کا نام روشن کردیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انیسہ عتیق چوہدری نے کہا کہ کہ میری کامیابی میرے والدین اور اساتذہ کی محنت کی مرہون منت ہے، انشاء اللہ میں آئندہ اس طرح کے ہونے والے امتحانات میں کامیابیاں حاصل کرکے اپنے ملک اور علاقے کانام روشن کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں