ضلعی ازالہ شکایات کمیٹی نے سنگین خلاف ورزیوں کیوجہ سے سیل کئے جانیوالے 12پٹرول پمپس ڈی سیل کرنے کیلئے مالکان کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں جبکہ 3پٹرول پمپس کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ منعقد ہوا جس میں ا ے ڈی سی جی انصر حیات و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس روز فلنگ اسٹیشن، سکائی وزیر فلنگ اسٹیشن اور عثمان پٹرولیم، مختار فلنگ اسٹیشن،کسانہ پٹرولیم، آصف پٹرولیم،عثمان شفیق فلنگ اسٹیشن، وقار فلنگ اسٹیشن،کینال ویو اور فیاض پٹرولیم، کامران پٹرولیم، الشہروز پٹرولیم، ہنجرا فلنگ اسٹیشن اور پسوال فلنگ اسٹیشن کے کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئی۔ کمیٹی نے پٹرول پمپ مالکان کا موقف سننے کے بعد نامکمل دستاویزات رکھنے والے پٹرول پمپس کو ڈی سیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی جبکہ قانونی دستاویزات فراہم کرنے والے پمپس کو ڈی سیل کرکے کاروبار کی اجازت دیدی گئی