لالہ موسیٰ (محمد کامران سے )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی نے ٹیکنکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں زیر تعلیم 445 طلبہ و طالبات کی فیس کی مد میں 1کروڑ6لاکھ80ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، ضلعی چیئرمین چوہدری بلال احمد نے ان اداروں کے سربراہان کو چیک دیے، ضلعی زکواۃ آفیسر امجد جاوید بھی موجود تھے۔ چوہدری بلا ل احمد نے بتایا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گجرات کوفی طالب علم 4ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے 58لاکھ 80ہزار روپے جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیویٹ لالہ موسیٰ کو فی طالب علم چار ہزار روپے کے حساب سے 48لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ انہوں بتایا کہ فنی تعلیم کے فروغ کیلئے وسائل کی فراہمی کا مقصد نوجوانوں کی تربیت ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں.