فرانس (حمید چوہدری سے)فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر سرکوزی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام تھا۔
سابقہ صدر سرکوزی کی 3 سال قید کی مدت میں سے 2 سال کو معطل کردیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق سرکوزی ایک سال کی سزا گھر پر نظر بند ہو کر پوری کر سکتے ہیں۔