کھاریاں ( جبار ساگر ) کھاریاں ڈاکٹرز ہسپتال میں جدید ترین نرسری کا افتتاح کر دیا گیا۔ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ناصر غفور کی والدہمحترمہ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ۔ کھاریاں ڈاکٹرز ہسپتال میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ناصر غفور ڈار ( ایم بی بی ایس ، ایف سی پیایس ) کی زیر نگرانی نرسری میں وینٹی لیٹر ، پورٹیبل ڈیجیٹل ایکسرے ،HFNC ( زیادہ آکسیجن والی جدیدمشین ) ، یرقان کم کرنے والیجدید ترین مشین سمیت جدید ترین سہولیات ہوں گی ۔ اب نومولود بچوں کو لاہور ، راولپنڈی جیسی سہولیات کھاریاں ڈاکٹرز ہسپتالمیں میسر ہونگی ۔ مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر اشفاق جنید ، ڈاکٹر ناصر غفور ، ملک اسحاق و دیگر نے کیا ۔ تقریب کے نمایاں شرکاءمیںچوہدری محمد الیاس ( PTI ) ، چوہدری ناصر احمد چھپر ، ڈاکٹر اقبال علوی ، ڈاکٹر عبدالستار ، ڈاکٹر سید مقدس علی ،ڈاکٹر بلال بن طارق، ڈاکٹر جمشید دلاور ، ڈاکٹر عدیل ظفر ، ڈاکٹر فیصل ،ڈاکٹر ناہید نصیب ،ڈاکٹر قدسیہ بانو ، ڈاکٹر فیصل عباس ،ڈاکٹر عرفان رانا ، ڈاکٹرریحان ، چوہدری نصیر حیدر ، زمان احسن (صدر کھاریاں پریس کلب)، سلمان بٹ ، چوہدری منور تارڑ ، چوہدری عمار ناصر ، ودیگرسیاسی سماجی ، ڈاکٹرز و کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔