پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، ڈائریکٹر – کمرشل اور بابر حامد ، کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں دن ۳ بجے پر میڈیا کانفرنس کریں گے تاکہ مزید جان کاری فراھم کی جا سکے۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔