مہر عمران حسین کو موبائل فون ایسوسی ایسشن لالہ موسی صدرمنتخب کرلیا گیا

لالہ موسی (محمد کامران سے)موبائل فون ایسوسی ایسشن لالہ موسی کا مشترکہ اجلاس مقامی ریسٹورنٹ پر ہوا. جس میں اتفاق رائے کے ساتھ 2021 کےلئے موبائل فون ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کےلئے مہر عمران حسین(ایم ڈی عمران موبائلز)کو صدر اور جنرل سیکٹری ہارون خان منتخب کرلیا گیا .اس موقع پر نو منتخب صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ تمام دکانداروں نے مل کر جو فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ تعالی ہمیں امید ہے کہ ہم کے فیصلے پر پورا اتریں گے.باقی عہدے داران و ممبران کا بھی فیصلہ تمام دوست احباب کی مشاورت کے بعد انشاءاللہ جلد ہی ہو گا اور باڈی کو مکمل کرکےتقریب حلف برداری کی تقریب منعقد کریں گے .نو منتخب صدر مہر عمران حسین نے کہا کہ ہم سب مل کر انشاء اللہ تعالی دکانداروں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گےآپ نے جو ذمہ داری مجھے سونپی اس کو پوری ذمہ داری سے ادا کر وں گا میں تمام احباب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں