لالہ موسیٰ(محمد کامران سے ) بے رحم ٹرک نے معذور شخص کو بری طرح کچل دیا جو کہ موقع پر جاں بحقہو گیا۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تفصیل کے مطابق محلہ مکی مسجد دھامہ کا رہائشی 45سالہ محمد ناصر دھامہ چوک میں کھڑا تھا کہ لالہ موسیٰ شہر کی طرف سے آنے والے ٹرک نے اسے بری طرح کچل ڈالا۔ بہت ذیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے محمد ناصر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی اور فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی محمد ناصر ٹانگوں سے معذور تھا اور بڑی مشکل سے چلتا پھرتا تھا،محمدناصر کی ٹریفک حادثہ میں موت کی اطلاع گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔