لالہ موسیٰ (محمد کامران سے) ڈپٹی کمشنر سیف انور کی ہدایت پر ریونیو پولیس کمیٹیوں کے اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں سمیت شہریوں کے جائیداد اور لین دین کے تنازعات کی سماعت کی گئی. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی طرف سے پنجاب بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ایس ڈی پی اوز اور ریونیو افسران پر مشتمل ریونیو پولیس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کا مقصد تنازعات کا حل ہے. گزشتہ روز ریونیو پولیس کمیٹیوں نے درجنوں کیسز میں فریقین کا موقف سن کر اپنی رپورٹ مرتب کیں. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ریونیو پولیس کمیٹیوں کا مقصد عدالت سے باہر باہم مشاورت اور رضا مندی سے حل کرنا ہے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ خصوصی اقدام سے شہریوں کے تنازعات حل کرنے میں مدد ملے گی