جاز پاکستانیوں کو دنیا میں نفسیاتی مریض ظاہر کرنا چاہتا ہے، ڈاکٹر شہباز گل
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے جاز کمپنی کو ایک اشتہار پر آڑے ہاتھوں لے لیا جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک بھائی نے اپنی بہن کو صرف اس لیے قتل کردیا کیونکہ اس کے پاس فون تھا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جاز کے اشتہار میں بھائی نے اپنی بہن کو اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ اس کے پاس موبائل ہے،میرے خیال میں یہ انتہائی منفی اشتہار ہے،یہ کسی صورت ہمارے معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔
پاکستان میں ساری عورتوں کے پاس موبائل نہ ہونے کی وجہ ان کے بھائی نہیں،غربت ہے۔پاکستان کو psychopath مت دکھائیے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے جاز کمپنی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ بتائیے آپ کتنے فری فون دینے کو تیار ہیں؟ میں آپ کو آپ کی مرضی کے گاؤں لے جاؤں گا اور آپ کے سامنے بھائی اپنی بہنوں کو خود وہ فون دیں گے۔ کیا یہ اشتہار ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان سوسائٹی کو ایک شدت پسند معاشرہ ثابت کرنے کی کوشش تو نہیں؟
خیال رہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک اشتہار جاری کیا ہے۔یہ خواتین کو مفت 4 جی سمز کی فراہمی کے حوالے سے ہے۔
اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ایسے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے جس نے اپنی بہن کو قتل کیا ہے۔ تفتیشی نے جب اس شخص سے قتل کی وجہ سے پوچھی تو ملزم نے بتایا کہ اس کی بہن کے پاس فون تھا