چوہدری شجاعت حسین کے ترجمان نے بلاول بھٹو سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ان کو تنبیہ کی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں چوہدری شجاعت کے ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو ہمارے گھر مہمان تھے، گھر آئے مہمان سے اس قسم کی بات کرنا ہماری روایت نہیں۔ترجمان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے جس طرح کی بات کی ہم نے نہ کبھی ایسی بات کی اور نہ کبھی پسند کی لہٰذا آئندہ ہمارے بارے میں اس طرح کی کوئی بات نہ کی جائے۔
خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹھینگا دکھا دیا ہے۔