فرانس (رپورٹ : حمید چوہدری سے) بانی پاکستان پریس کلب پیرس (رجسٹرڈ) فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمٰن کا فرانس پیرس کے نواحی شہر ارجنٹائیل میں پاکستانی بچی کی افسوسناک ہلاکت پر اظہار افسوس، لواحقین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی پیرس کے نواحی شہر ارجنٹائیل میں پاکستانی بچی کی افسوسناک ہلاکت پر گزشتہ روز شہر کے میئر اور اہم شخصیات نے متاثرہ فیملی کے گھر جاکر ان سے اظہار افسوس کیا۔ شہر کے میئر نے اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
گزشتہ روز بانی پاکستان پریس کلب پیرس (رجسٹرڈ) فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمٰن کی متاثرہ خاندان سے تفصیلی بات ہوئی جس متاثرہ فیملی نے تمام حقائق سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مورخہ چودہ مارچ بروز اتوار کو ارجنٹائیل شہر میں Marche Blanche کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس کا وقت اور روٹ جلد فائنل ہوجائے گا۔
متاثرہ فیملی کو پاکستانی کمیونٹی ، پاکستان پریس کلب پیرس (رجسٹرڈ) فرانس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا مکمل یقین دلایا ، صاحبزادہ عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ وہ متاثرہ فیملی کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔
اسی حوالے سے قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی سے بات ہوئی اور انہیں اس افسوسناک حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ امجد عزیز قاضی نے بھی اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستان کے نمائندے Marche Blanche میں بھی شرکت کریں گے۔
پاکستانی کمیونٹی سے پرزور اپیل ہے کہ اتوار کو متاثرہ فیملی سے اظہار یکجہتی کے لئے Marche Blanche میں بھرپور شرکت کریں۔