منڈی بہاؤالدین میانہ گوندل کے با اثر افراد نے غریب محنت کش کو اسلحہ کی نوک پر مبینہ اغواء کر لیا ویرانہ میں لے جا کر تشدد کرتے ہووے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،جبکے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقہ میانہ گوندل کے رہائشی 22 سالہ محمد افسر کو چک نمبر 29 کے با اثر افراد نے مبینہ اغواء کر لیا اور اسے ویران علاقے میں لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور نوجوان سے پاؤں کو ہاتھ لگا کر معافی بھی منگواتے رہے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تشدد کا یہ واقعہ تین ماہ پہلے کا ہے ویڈیو منظر عام پر آنے پر پولیس تھانہ میانہ گوندل نے مغوی محمد افسر کے والد صفدر حسین کے بیان پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم اور دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس کا کہنا ہے جلد باقی ملزمان کوگر فتار کر لیا جائے گا۔ رپورٹ طلعت محمود