کراچی: چوری کے الزام پر چار افراد نےمبینہ طور بے رحمانہ تشدد کرکے نوجوان کی جان لے لی مجھے انصاف چاہیے، مقتول کی والدہ کا بیان

کراچی: چوری کے الزام پر چار افراد نےمبینہ طور بے رحمانہ تشدد کرکے نوجوان کی جان لے لی مجھے انصاف چاہیے، مقتول کی والدہ کا بیان
کراچی کی ماڑی پور مچھر کالونی میں مبینہ طور پر بیٹری چرانے والا نوجوان اہل محلہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سے 25 سالہ محمد طیب خان کے نام سے ہوئی ہے۔
 
متاثرہ والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو ظالمانہ انداز میں تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی الٹا مجھے کہتے ہیں کہ اپنے بیٹے کی لاش دفنا دو۔مجھے انصاف چاہیے۔
 
ادھر حکام کا موقف ہے کہ مقدمہ درج ہے ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔
 
پولیس حکام نےمیڈیا کو بتایا کہ تشدد سے قتل یہ واردات صبح کے وقت مچھر کالونی کی یوسی 11میں ہوئی، مقتول محمد طیب خان نے مبینہ طور پر بیٹری چرائی تھی، 4 علاقہ مکینوں نے اسے پکڑا اور تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔
 
اطلاعات کے مطابق اسے اسی بیٹری کا پانی پلایا گیا جس سے طیب خان کی موت واقع ہوئی۔
 
پولیس حکام کے مطابق واردات کا مقدمہ چاروں نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جلد کامیابی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں