ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ کا محمدی ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام لگے 26 ویں محمدی فری آئی کیمپ کا دورہ

لالہ موسیٰ(محمد کامران سے)محمدی ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام لگے ہوئے 26 ویں محمدی فری آئی کیمپ کا ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ نے وزٹ کیا اس موقع پر عاصم بٹ سیکرٹری جم خانہ کلب، شیخ طارق محمود ناروے۔نعیم اشرف چوہدری صدر محمدی ویلفیئر سوسائٹی،حاجی ارشد النور سیکرٹری جنرل محمدی ویلفیئر سوسائٹی، ڈاکٹر ظفر امین نیازی، صوفی محمد اکرم، چوہدری نصر اقبال سکھ چین، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ، ڈاکٹر تنویر احمد، شیخ ضیاء الرحمن امجد، ڈاکٹر اشرف سیالوی، شیخ انعام الحق، مہر اعجاز رشید، شفیق بٹ، ڈاکٹر ناصر شہباز کے علاوہ سوسائٹی کے دیگر عہدیداران وممبران موجود تھے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کیمپ کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ محمدی فری آئی کیمپ ایک مثالی کیمپ ہے اس کیمپ میں مکمل ایس او پیز کا خیال رکھا گیا ہے میں ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا محمدی ویلفیئر سوسائٹی والوں نے اٹھایا ہے اس کی مثال کہی بھی نہیں ملتی ان کی اس عظیم کاوش پر ان کے عہدیداران، ممبران اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئی کیمپ بڑے ہی منظم طریقے سے لگایا گیا ہے یہ ہی ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی- صدر محمدی ویلفیئر سوسائٹی چوہدری نعیم اشرف نے کہا ہے کہ ہم انتظامیہ کے انتہائی ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اجازت دی جس سے ہم انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں ہوئے ہیں کیمپ حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں