وہ 7پرسرار کون تھے جنہوں نے چیئرمین سینٹ کیلئے غلط مہر لگائی مگر ڈپٹی چئیرمین کیلئے درست مہر لگائی ؟

چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد کے وہ 7 کون تھے جنہوں نے ساتھ نہیں دیا؟
 
پارلیمان کے ایوان بالا میں حکمران اتحاد کے مقابلے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار گئے۔
 
سینیٹ میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 تھی جبکہ اس کے حمایت یافتہ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے۔
دوسری طرف اپوزیشن جس کے ارکان کی تعداد 51 تھی، اس کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ ان کے مسترد ووٹوں کی تعداد 7 رہی۔
 
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مقابلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ووٹوں کا فرق اور بھی وسیع ہوگیا۔
 
اس مقابلے میں حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل مولانا عبدالغفورحیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے۔
 
چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مہر درست انداز میں نہ لگانے والے ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں اپنی غلطی نہ دہرائی، اس بار کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔
 
کیا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے 7 ارکان کے ووٹ دانستہ طور پر مسترد کرائے گئے؟ اور کیا حزب اختلاف ان 7 ارکان کو اپنی صفوں میں تلاش کرلے گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں