لالہ موسیٰ (محمد کامران سے)پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کا آغاز15 مارچ سے شروع ہو گا اور15 اپریل تک بھرتی دفتر جہلم میں جاری رہے گا۔ بھرتی کیلئے عمر کی حد 17 سال سے 23 سال مقرر کی گئی ہے، گریجوایٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے 24 سال، شہدا کے لواحقین اور ایچ ٹی وی لائسنس رکھنے والوں کیلئے عمر کی حد 25 سال مقرر ہے۔ سپاہی بھرتی کیلئے قد 5فٹ 6انچ یا 163.5 سینٹی میٹر اور کلرک و کک کیلئے 5فٹ 3 انچ یا 160 سیٹی میٹر قد ہونا ضروری ہے، امیدوار بھرتی کیلئے اپنی اصل اسناد بمعہ دو عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپی، اپنا اور والد کا اصل شناختی کارڈز بمعہ دو عدد فوٹو کاپی، ڈومیسائل اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے لئے باشندہ سرٹیفیکیٹ، 4 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ہمراہ تشریف لائیے۔ مزید معلومات کیلئے ٹیلی فون نمبر 0544-9270340 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔