لگتا ہے اپوزیشن کے حامیوں نے 7 ووٹ بدنیتی سے خراب کیے، پریزائیڈنگ آفیسر

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ایسے ہے کہ اپوزیشن کے حامیوں نے 7 ووٹ بدنیتی سے خراب کیے۔
 
پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق امیدوار کے سامنے والی جگہ پر مہر لگانی ہوتی ہے۔
 
یہ بات انہوں نے سینیٹ الیکشن کے بعد دنیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہارنے کے بعد اور کیا کہہ سکتی ہے، ہم نے سارے دن جو کارروائی کی اس پر تو کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔
 
مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کہ ان کے حق میں فیصلہ نہیں تو عدالتیں کھلی ہیں۔ صدر مملکت نے مجھے آئین کے تحت لگایا۔
 
انہوں نے کہا کہ سابق صدر غلام اسحاق خان سے لے کر آج تک صدر مملکت ہی ایک ممبر کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں