کھاریاں( جبار ساگر) عوام کرونا ایس او پی پر سختی سے عمل۔کریں۔خود محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر بلال بن طارق نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے جوکہ انتہائ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس وباء کا واحد حل احتیاط ہے۔عوام غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور گھر سے اگر نکلنا ضروری ہو تو ماسک استعمال کریں ہم احتیاط کرکے ہی اس موذی وباء سے محفوظ راہ سکتے ہیں۔۔