لالہ موسیٰ (محمد کامران سے)کرونا وبا کی تیسری وبا کے پیش نظر عزیز بھٹی شیہد ہسپتال بیڈز کی تعداد میں 100 فی صد اضافہ کردیا گیا یے ہسپتال میں مریضوں کا رش کم کرنے کے لئے 4 شعبہ جات کی او پی ڈی سروسز15 روز کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کرونا وارڈ 60 بیڈز پر مشتمل تھا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر بیڈ کی تعداد بڑھا کر 130 کردی گی ہے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے شعبہ جات ای این ٹی ڈ ینٹیسٹری، یورالوجی اور آنکھوں کے امراض کی او پی ڈی 15 روز کے لئے معطل کردی گئی ہے خس کا مقصد ہسپتال میں رش کو کم کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں 23 کنفرم اور 38 مشتبہ کرونا مریض زیر علاج ہیں 460 مریضوں کو ہوم آئیسو لیٹ کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج زیادہ تر مریض آکسیجن پر ہیں ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی چین پوری طرح فال ہے آکسیجن ٹینک کی روزانہ تین بار رینڈنگ لی جارہی ہے اور سپلائر کمپنی کو صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے مریضوں کے لئے ادویات اور ڈاکٹرز و عملہ کے لئے کٹس اور دیگر حفاطتی آلات موجود ہیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ کرونا کی تیسری لہر میں شدت میں اضافہ کے پیش نظر ضلع بھر میں تعلیمی ادارے ہوٹلز،میرج ہالز15 روز کیلئے بند رہیں گے،کاروباری مراکز کو شام 6 بجے بند کر دیا جائے گا،جمعہ تااتوار تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں،ہسپتالوں کا رخ صرف ایمرجنسی کی صورت میں کریں، سماج فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔