لالہ موسیٰ(محمد کامران سے )لالہ موسیٰ پولیس نے ڈی سی گجرات سیف انور جپہ کے احکامات کی روشنی میں شام 6بجے دوکانیں بندکرادی،ایس ایچ اوتھانہ سٹی لالہ موسیٰ سیدمبارک شاہ کی قیادت میں سٹی پولیس کے عملہ نے سائرن بجاتی گاڑی کے ہمراہ مین بازار کادورہ کیااور دوکانداروں کو فوری طور پردوکانیں بندکرنے کاکہاکہ جس پر دوکانداروں نے اپنی دوکانیں بندکردی،تاہم لنک بازار اس کے بعدبھی کھلے دیکھے گئے.