سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) برساتی نالہ میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ، ریسکیو ٹیم نے لاش کو نکال لیا ۔
سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں بلوبانیاں کا رہائشی نوجوان شاہزیب بٹ جو کہ بھیڑ بکریاں پال کر گزارہ کرتا تھا ، کہ علاقہ جابہ میں برساتی نالہ پر اپنی بھیڑ بکریوں کو پانی پلا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے برساتی نالہ میں گرکر ڈوب جانے سے دم توڑ گیا، اہلیان علاقہ نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے نوجوان کی نعش کو نکال لیا ۔
پولیس تھانہ بلانی نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔