ضلع میں پہلا میاواکی جنگل ہزارہ مغلاں میں قائم کر دیا گیا

لالہ موسیٰ (محمد کامران سے) وزیر اعظم پاکستان کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع میں پہلا میاواکی جنگل ہزارہ مغلاں میں قائم کر دیا گیا ہے، گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارت میں میاواکی جنگل میں 400 پھلدار درخت لگائے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گزشتہ روز علاقہ کا دورہ کیا اور برگد کا پودا لگا کر خود بھی شجر کاری مہم میں شامل ہوئے، سکول کے ہیڈ ماسٹر اور کلین اینڈ گرین چیمپین مظہرِ ہاشمی بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بات چیت کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سکول انتظامیہ اور اہل ہزارہ مغلاں کی کاوش کو زبردست سراہا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں 14 مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جائیں گے، ہزاہ مغلاں میں لگایا گیا جنگل اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز اور دیگر محکموں کو اہداف سونپ دیے گئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ اور این جی اوز کے تعاون سے بڑی تعداد میں نرسریاں بھی تیار کی جا رہی ہے جس کا مقصد یہاں شہریوں کو بلا معاوضہ پودوں کی فراہمی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں