لاک ڈاون احکامات کی خلاف ورزی پر 10 دوکانیں اور ایک پلازہ سیل

لالہ موسیٰ(محمد کامران سے) ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے لاک ڈاون احکامات کی خلاف ورزی پر 10 دوکانیں اور ایک پلازہ سیل کر دیا ہے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر اے سی سلمان ظفر کی قیادت میں ٹیم نے بھمبر روڈ پر چیکنگ کی اور کرونا لاک ڈاون احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس کی قیادت میں ٹیم نے مین بازار اور نواحی علاقوں میں لاک ڈاون احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جبکہ خلاف ورزی پر انار کلی سنٹر سیل کر دیا
.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں