پی ٹی آئی کارکنان نے شہباز گل پر حملہ کرنے والے لیگی کارکنوں کی درگت بنا ڈالی
لاہور ہائیکورٹ میں ایک انتہائی نا خوشگوار واقع پیش آیا،معاون خصوصی شہباز گل لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو ان پر لیگی کارکن کی جانب سے انڈے پھینکے گئے۔لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو نہ صرف دو انڈے مارے گئے بلکہ سیاہی بھی پھینکی گئی۔
شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگ گئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے انڈے پھینکے والے لیگی کارکنان پر تشدد بھی کیا۔جب کہ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے۔یہ غنڈہ گردی ہے۔ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔