انجینیئر محمد علی مرزا پاکستان کے ایک معروف مبلغ ہیں جو اپنے غیر روایتی نظریات کی بنا پر اکثر زیرِ بحث رہتے ہیں۔
جہلم سے تعلق رکھنے والے انجینیئر محمد علی مرزا اسی شہر میں واقع اپنے مدرسے میں مختلف مذہبی موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں جسکے دوران لوگوں کے سوالوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
اتوار کو بھی وہ ایسے ہی ایک درس کے بعد لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے کہ ان پر ایک نوجوان نے چاقو سے حملہ کر کےانھیں مارنے کی کوشش کی تاہم حملہ آور کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔جہلم پولیس کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا کواس واقعے میں بازو پر زخم آیا ہے تاہم وہ محفوظ ہیں۔