پنجاب بھر کے تمام سرکاری،پرائیویٹ اداروں میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ملازمین کے تحفظ کانیا ترمیمی قانون باقاعدہ لاگوکردیا گیا

 پنجاب بھر کے تمام سرکاری،پرائیویٹ اداروں میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ملازمین کے تحفظ کانیا ترمیمی قانون باقاعدہ لاگوکردیا گیا ۔

حکومت کی طرف سے تمام سرکاری پرائیویٹ اداروں کے سربراہان اور مجاز اتھارٹیزکوباقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیے گئے جن میںقرار دیا گیا ہے اس نئے ترمیمی قانون میں ملازمت پیشہ تمام خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔نئے قانون کے تحت دورانملازمت ماتحت خواتین کو ہراساں کرنے،جنسی تعلق قائم کرنے کیلیے تنگ کرنے کے جرم میں بھاری جرمانہ،سالانہ ترقیاں منسوخ،عہدہسے تنزلی اور ملازمت سے برطرفی کی فوری سزائیں دی جائیں گی۔

تمام اداروں کے سربراہان کوسختی کے ساتھ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس نئے قانون کی بابت اداروں میں نمایاں مقامات پر پوسٹرزآویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔ہر ادارہ میں ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی قائم کرنا لازم ہوگا۔اس بابت مجاز اتھارٹی کا تقررکرنا بھیلازم ہوگا۔جس ادارے میں یہ قوانین نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں ہوں گے ۔ان اداروں کے ذمہ داران کے خلاف بھی ایکشنہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں