سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی فرانس میں قتل ہونیوالی بچی کے گھر پہنچ گے

سفیر پاکستان فرانس میں قتل ہونیوالی بچی کے گھر پہنچ گے، مقتولہ کے لواحقین کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی۔ سفارتخانہ پیرس فرانس کا وفد علیشاء کے والدین کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچا پیرس کے مضافاتی علاقہ ارجنتوئی Argenteuil میں اپنے کلاس فیلوز کے ہاتھوں ظلم کا شکار اور قتل ہونے والی علیشاء کے والدین سے تعزیت کے لیے پاکستان ایمبیسی فرانس کا وفد قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی اور ہیڈ آف چانسلری عباس سرور قریشی کی قیادت میں مظلوم بچی کے والدین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچا وفد کے ہمراہ بانی پاکستان پریس کلب پیرس (رجسٹرڈ) فرانس صحافی صاحبزاہ عتیق الرحمن ، عمران چوہدری ، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سینئررہنما چوہدری گلزار احمد لنگڑیال ، چوہدری ماجد چیمہ ، صدر ملٹی کلچر ایسوسی ایشن اینڈ سپورٹس عمیر بیگ اور عبدالقدیر بھی وہاں پہنچے۔ مرحوم بچی کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی اور متاثرہ فیملی کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
قایٔم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز نے بچی کے والدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہو وحشیانہ قتل کی بھرپور مذمت کی اور ایمبیسی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
اس موقعہ پر ہیڈ آف چانسلری عباس سرور قریشی نے لواحقین سے تعزیت کرتے بہت اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا اس دل دھلا دینے والے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہونے بچی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں