پاکستان میں میاں نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے، مریم نواز کا آصف زرداری کو جواب

سابق صدر آصف علی زرداری کی نواز شریف سے وطن واپسی کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انہیں جواب دیدیا۔
 
اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے اجلاس سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں نواز شریف کو پاکستان آنے اور مل کر جیل جانے کا کہا۔
 
اس پر دوران اجلاس مریم نواز نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں، ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔
 
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوچکے ہیں۔
 
انہوں نے آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ، میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں