فرانس میں قتل ہونیوالی پاکستانی بچی علیشہ کے خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
فرانس میں قتل ہونیوالی پاکستانی بچی علیشہ کے خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مختلف این جی اوز سمیت فرانس کی سیاسی سماجی و فلاحی تنظیموں کے ہزاروں کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر علیشہ کو انصاف دینے کے مطالبات درج تھے،ریلی کا انعقاد علیشہ کے سکول سے کیاگیا ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ارجنتائی پارک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،شرکاء نے علیشہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور یادگار پر پھول پیش کئے ریلی میں ارجنتائی کے مئیر جارج موتھرون اور ال دی فرانس کی صدر ویلگری پیکریس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی علیشہ کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کی
علیشہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ علیشہ ان سے جدا ہوگئی ہے علیشہ کا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتا، علیشہ کے والد کا کہنا تھا کہ حکومت علیشہ کو انصاف فراہم کرے اور ایسے اقدامات کرے کہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں ،علیشہ کے اہلخانہ نے علیشہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ریلی کے شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے