لالہ موسی(محمد کامران سے )ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی افضال شاہ سے مرکزی انجمن تاجران لالہ موسی کے وفد نے ملاقات کی . حاجی شکیل احمد قریشی ، محمد ابراہیم سیالوی نے ایس ایچ او سٹی لالہ موسی سیدمبارک شاہ کی طرف سے مین بازار میں دوکانداروں سے نارواسلوک کے حوالہ گفتگو ہوئی۔انہوں نے تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ تاجروں کو امن ، سکون کے ساتھ کام کرنےدیا جائے . لالہ موسیٰ پر امن ، اچھے اور تعاون کرنے والوں کا شہر ہے . ہم انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں . لیکن انتظامیہ سے اس طرح کے برتاو کی اُمید نہ تھی. اس پر ڈی ایس پی افضال شاہ صاحب نے پولیس انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چوہدری نعیم اشرف ، حاجی شکیل احمد قریشی ، ڈاکٹر لئیق شہزاد، عمران اقبال رزاقی ، منیر احمد ڈار ،محمد ابراہیم سیالوی سمیت دیگر بھی موجود تھے.