ٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے ممبران کا جنرل باڈی اجلاس،کراچی کی طرح مثالی ادارہ بنانے کا عزم

لالہ موسیٰ (محمد کامران) سی پی ایل سی کے معزز ممبران کی مشاورت سے سی پی ایل سی گجرات کو کراچی کی طرح مثالی ادارہ بنائے گئے، ڈی ایس پی اختر محمود گوندل
سی پی ایل سی گجرات کے ممبران کا جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روز پولیس لائن گجرات میں ڈی ایس پی لیگل اختر محمود کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی ایس پی اختر محمود گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہاسٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے تمام ممبر با صلاحیت اور ذمہ دار شہری ہے،ڈی پی او گجرات کی خواہش ہے کہ ان ممبران کے تعاون سے سی پی ایل سی گجرات کو ایک مثالی ادارہ بنایا جائے،جو پولیس کی جرائم کو ختم کرنے میں مدد کرے اور ویلفیئر کیلئے گجرات پولیس کا دستے بازوبنے، انہوں نے کہا سی پی ایل سی کے آئین، میں بہتر ترامیم کر کے اس کو مضبوط بنایا جا ئے گا،اجلاس میں تر میم شدہ آئین پر غور خوض کے بعد متفقہ طور پر سی پی ایل سی کے آئین میں بہترین ترامیم کرنے پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت اور ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں چوہدری وحید الدین،امتیاز کو ثر،میاں غالب حسین، میاں محمد غیاث رندھیر،چوہدری منظور احمد،لیاقت علی قادری،چوہدری مستنصر علی مٹو،میر صلاح الدین،سیٹھ قمر خورشید،چوہدری توصیف عبد اللہ، چوہدری ریاض وڑائچ، چوہدری فیاض وڑائچ،چوہدری عمران ایڈووکیٹ،چوہدری افتخار احمد،سیٹھ ظہیر عباس،امجد فاروق،توصیف حیدر،راجہ ریاض احمد،حاجی خان محمد مکیانہ،باجی زبیدہ سکندر صراف،حافظ وقار ایوب بٹ، سب انسپکٹر کاشف محمود،سب انسپکٹر عدنان عباس نے شر کت کی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں