لالہ موسیٰ(محمد کامران)کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کئی دوکانوں پر جرمانے،تفصیل کے مطابق ڈی سی گجرات سیف انور جپہ اور اے سی کھاریاں خالدسیال کی ہدائیت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ تنویر عباس گجر نے عملہ کے ہمراہ بازاروں کو دورہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی دوکانوں کو سیل کردیا،جو بعدازاں جرمانے کی ادائیگی پر ڈی سیل کردی گئیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسرتنویر عباس گجر نے کہاکہ کوروناکی روک تھام کیلئے حکومت کی طرف سے جاری ایس اوپیز کی پابندی ضروری ہے، دوکاندار ایس اوپیز کی پابندی کرکے خوداور دوسروں کو کورونا سے بچائیں،انہوں نے کہاکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔