ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گجرات محمدزبیر کالالہ موسیٰ کادورہ
لالہ موسیٰ(محمدکامران)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گجرات محمدزبیر کالالہ موسیٰ کادورہ،انہوں نے لالہ موسیٰ میں فلاحی تنظیم ”گرین ریوولیوشن ویلفیئرفاؤنڈیشن“ کے زیراہتمام ریلوے کالونی میں 3 پارکوں کا معائنہ کیااور گرین ریوولیوشن کے طرف سے 50ہزار پودوں کی نرسری کابھی وزٹ کیا اور اپنے دست مبارک سے فروٹ کا ایک پودہ بھی لگایا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گجرات محمدزبیر نے گرین ریوولیوشن کی طرف سے شجرکاری مہم کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر بانی چیئرمین گرین ریوولیوشن جاویدحسین۔ شاہدحاکمی۔ عمرگاکھڑی، ہارون گجر، جانی شاہ و دیگر بھی موجودتھے۔