لالہ موسیٰ(محمد کامران)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ تنویر عباس گجر نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ کے احکامات کی روشنی میں آج بروز جمعتہ المبارک کو مکمل ایس اوپیز کے مطابق تمام دوکانیں کھلی رہیں گی اور معمول کے مطابق کاروبارہوگاجبکہ ہفتہ اوراتوارکو لاک ڈاؤن ہوگا،انہوں نے ایک بار پھر تاجروں اور عوام کو کہاکہ کوروناکی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کیلئے ایس اوپیز کاخیال رکھاجائے،عوام ماسک لازمی پہنیں تاکہ کوروناسے بچاجاسکے۔