الہ موسیٰ(محمد کامران )پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے منتخب عوامی نمائندے بھی لالہ موسیٰ میں اراضی سنٹر قائم نہ کر سکے. ڈنگہ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کاافتتاح 22مارچ کو متوقع لیکن ایم پی اے لیاقت بھدر کی طرف سے لالہ موسیٰ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام کااعلان خوابوں تک محدود،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایم پی اے لیاقت علی بھدر نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل لالہ موسیٰ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام کااعلان کیاتھاجس پر اس وقت لالہ موسیٰ اور قریبی موضعات کے عوام نے خوشی کااظہار کیاتھاکہ ہمیں اراضی ریکارڈ کے حوالے سے کھاریاں کے چکرلگانے سے نجات مل جائے گی لیکن ایم پی اے محترم کایہ اعلان لالہ موسیٰ اور قریبی موضعات کے عوام کیلئے سہانے خواب سے آگے کچھ نہ ثابت ہوسکا،جبکہ اس سے بعد ایم پی اے میاں اصغر حیات نے ڈنگہ میں اراضی ریکارڈ سنٹر منظور کرایاجس کاافتتاح بھی 22مارچ کو متوقع ہے،جس سے لالہ موسیٰ اور قریبی موضعات کے عوام کے ذہن میں اپنے منتخب ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر کی کارکردگی بارے سوالات اٹھ رہے ہیں۔