اسسٹنٹ کمشنر ز سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کی خود نگرانی کریں:ڈپٹی کمشنر سیف انو ر جپہ کی ہدایت

لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انو ر جپہ نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر ز سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کی خود نگرانی کریں،ریٹ کارڈ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئے، یقینی بنایاجائے کہ آڑھتی و پھڑیئے گاہک کو رسید فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سبزی وفروٹ منڈی گجرات کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے منڈی کے مختلف حصوں کا معائنہ اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں ریٹ کارڈ آویزاں نہ کئے جانے اورخریدار کو رسید جاری نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا اور اس حوالے سے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو افسران نیلامی کے موقع پرموجود ہوتے ہیں وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھائیں،فرائض میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔آئندہ کسی بھی منڈی کے دورہ کے موقع پرریٹ لسٹ اور رسید کا اجرا میں کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ دار افسران کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سیف انو رجپہ نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں