لالہ موسیٰ(محمد کامران)کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک نوجوان 2زخمی،تفصیل کے مطابق محلہ سردارپورہ کے رہائشی محمداختر بٹ اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ سروس انڈسٹری گجرات سے چھٹی کرکے گھرواپس آرہے تھے کہ المتین میرج ہال لالہ موسیٰ کے قریب کار نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں تینوں زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر ٹراماسنٹر لالہ موسیٰ لے جایاگیا،جہاں سے محمداختر بٹ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر عزیزبھٹی شہید ہسپتال گجرات ریفر کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔