گجرات کے علاقے دولت نگر میں بااثر افراد کا پولیس پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ملزمان کو پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف آر پی او گوجرانوالہ سرفراز فلکی نے پولیس پر حملے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
بااثر افراد کے پولیس پر حملے کے واقعے کو چھپانے پر ایس ایچ او دولت نگر کو شوکاز نوٹس دیدیا گیا۔
ڈی پی او گجرات کو انکوائری کرکے واقعے کی رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 4 روز قبل لین دین کے تنازع پر ملزمان کے ڈیرے پر اہلکار گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کےلیے کوشش کی جارہی ہے۔