لالہ موسیٰ: (محمد کامران)وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام 2020-21 گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبے کے تحت ضلع گجرات میں 25 جدیدزرعی آلات 50 فیصد سبسڈی پر کسان بھائیوں کو فراہم کرنے کے لئے محکمہ زراعت گجرات کے تحت قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد محمود، اسسٹنٹ کمشنر گجرا ت کے نمائندہ تحصیلدار گجرات ارشاد احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب تمام آلات 50 فی صد سبسڈی پر فراہم کرے گی 57کسانوں نے اس قرعہ اندازی میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کروائیں 17 درخواستوں کو شرائط پر پورانہ اترنے کی وجہ سے مسترد کیاگیا جبکہ 40 اہل امیدواروں نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا بذریعہ قرعہ اندازی 4 زیروٹیلج ڈرل، 9ڈرائی سوئنگ ڈرل، 7وتر سوئنگ ڈرل، 2ویٹ بیڈ پلانٹر، 3 سلیشر کسانوں کو دئیے گئے قرعہ اندازی میں میں کامیاب ہونے خوش نصیبوں میں نصراللہ خاں، محمد طارق، فیروز خان، راشد وقاص علی عثمان، محمد عرفان، منظور حسین، محمد اکرم، راشد وقاص، محمد آصف، افتخار جاوید، محمد شکیل،مبشر حسین، بشیر احمد، شمشیر احمد،چوہدری نذیر احمد شامل ہیں۔