فرانس (حمید چوہدری سے) 23مارچ بسلسلہ یوم پاکستان سفارت خانہ پاکستان ویبینار کا اہتمام کررہا ہے
پیرس میں سفارتخانہ پاکستان کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق
23مارچ 1940 وہ تاریخی دن ہے کہ جس دن قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی۔ اس مبارک دن کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان پیرس نے معزز پاکستانی کمیونٹی اور خاص طور پر کمیونٹی کے بچوں کے لیے ایک ویبینار ترتیب دیا ہے جو کہ شام 7 بجے 23مارچ 2021 کو ZOOM پر منعقد ہو گا۔ کمیونٹی کے پیارے بچوں کو خاص طور پر دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں اور اس اہم دن کی مناسبت سے اپنے جذبات کا تقریر یا قومی نغموں کی صورت میں اظہار کریں۔ قائم مقام سفیر پاکستان اس موقع پر کمیونٹی کے بڑوں اور بچوں سے قرار داد پاکستان کے حوالے سے گفتگو بھی کرینگے۔
پروگرام میں شامل ہونے کے لیے درج ذیل لنک پر 6:55 پر کلک کریں۔
https://zoom.us/j/91786248518?pwd=Z25lelI5R00zcEhWVVF5WWk5cy94QT09
Meeting ID: 917 8624 8518
Passcode: 622332
سفارت خانہ پاکستان آپکا منتظر رہے گا۔
شکریہ!
وسلام
ہیڈآف چانسری