سرائے عالمگیر (محمداسماعیل چوہدری سے) تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) سرائے عالمگیر کا خصوصی اجلاس زیر صدارت ملک نوازش منعقد ہوا
تفصیل کے مطابق سرپرست اعلیٰ راجہ محمد انور کی سر پرستی میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت نائب صدر ملک نوازش علی نے کی، جبکہ نقابت جنرل سیکرٹری شمعون مرزا نے کی، اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع کی گئی، اجلاس میں سنیر نائب صدر کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود رجسٹرڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر آزاد کشمیر، چنار فری ڈائیلائسیز سنٹر کی قیادت میں 6 رکنی وفد (چوہدری عتیق الرحمان برسالوی .سینئر نائب صدر ..چوہدری جاوید اقبال نائب صدر . چوہدری محمد امجد ڈپٹی جنرل سیکریٹری .اور چوہدری ظفر اقبال ممبر گورننگ باڈی) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر آئے، اجلاس میں انھوں نے چنار فری ڈائیلائسیز سنٹر کی افادیت اور منشور بیان کیا، اجلاس میں سر پرست اعلیٰ راجہ محمد انور ،چئیرمین چوہدری محمد افضل ، سرپرست ندیم ڈار سمیت عہدیداران اور ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس دوران چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کو چنار فری ڈائیلائسیز سنٹر وزٹ کی دعوت بھی دی جسے سرپرست اعلیٰ راجہ محمد انور نے قبول کر لی، آخر میں چنار فری ڈاءیلاءسز سنٹر کے سابق صدر مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔