منڈی بہاؤالدین/زمین کا تنازعہ/ فائرنگ/ بروقت کاروائی ملزمان گرفتار

منڈی بہاؤالدین/ (طلعت محمود) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈھوک جوڑی میں فریقین کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے دوران آتشیں اسلحہ  کے استعمال سے جانی نقصان کے خطرہ کی  اطلاع ملنے  پر ڈی پی او سید علی رضا کا اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کی بروقت کاروائی  سے موقع پر پہنچ کر 05 ملزمان کو  آتشی اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدہ درج کرلیاگیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں معظم،مشاہد،صادق،احمد اور فیضان شامل ہیں

ڈی پی او سید علی رضا کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں