لالہ موسیٰ (محمد کامران) خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزمان عابدملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنادی۔ گجر پورہ میں رنگ روڈ موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے اور لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیس کے مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو موت کی سزا سنا دی ہے۔کیمپ جیل میں خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے دونوں ملزمان کو ایک ایک مرتبہ سزائے موت، ایک ایک مرتبہ عمر قید کے علاوہ دونوں ملزمان کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے.عدالت نے مقدمے میں 37 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے، گواہوں میں متاثرہ خاتون اور مقدمہ مدعی کا بیان بھی قلمبند کیا گیا، ملزم شفقت بگا 14 ستمبر کو گرفتار ہوا اور عابد ملہی 12 اکتوبر کو گرفتار ہوا اور زیادتی کا شکار خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے.