لالہ موسی(محمد کامران )پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے بیرون ملک فرار مقدمہ قتل کا مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم محمد نواز ولد فرمان علی سکنہ گجوپولیس کو مقدمہ نمبر 149/15 بجرم 302/109/148/149 ت پ میں مطلوب تھا ۔ جوکہ وقوعہ کے بعد بیرون ملک سعودی عرب فرار ہوگیا تھا ۔ جسے ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی اور انچارج چوکی دلانوالہ نے انٹر پول کے زریعے گرفتار کیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔