لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف ا نور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعد اد میں خطرنا ک حد تک اضافہ کے پیش نظر عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مزید 52 بیڈ کرونا مریضوں کیلئے مختص کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد کرونا وارڈز میں بیڈز کی تعداد 162ہو گئی ہے، ہسپتال میں اس وقت زیر علاج تمام 87 مریض آکسیجن پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع گجرات میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد642 ہے ان میں سے 615 افراد گھروں میں قرنطینہ ہیں،27 کنفرم کیسز اور 60 مشتبہ مریض عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شہریوں سے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملد رآمدیقینی بنایا جائے،صرف ایمرجنسی صورتحال میں عزیر بھٹی شہید ہسپتال آئیں خصوصاًبچوں کو یہاں لانے سے مکمل گریز کیا جائے.