لالہ موسیٰ (محمد کامران ) ڈپٹی کمشنر نے کھاریاں اور لالہ موسیٰ بازار کا دورہ کیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس، ایم ایس عابد غوری، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود، چیف آفیسر خاور گجر، تنویر عباس بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے لالہ موسیٰ بازارمیں لاک ڈاؤن کے باوجود کاروبار کرنیوالے دوکاندار کی دوکان فوری سیل کرنے کا حکم دیا، انہوں نے سبزی و فروٹ کی دکانوں پر ریٹ لسٹیں اور ریٹ کارڈ چیک کئے اور افسران کو ہدایت کی کہ گرانفروشی کرنے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے.