گھر میں گھس کر بد کلامی کرنیوالے قانون کے محافظوں کی ایس ایچ او سمیت دھلائی،ڈی پی او نے نوٹس لیکر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

لالہ موسیٰ (محمد کامران گھر میں گھس کر بد کلامی کرنیوالے قانون کے محافظوں کی ایس ایچ او سمیت دھلائی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او نے نوٹس لیکر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گندرہ کلاں میں تھانہ دولت نگر کا ایس ایچ او الطاف گوہر ایک بیوہ خاتون نازیہ بتول کی رقم کے لین دین کے سلسلہ میں ملزمان کی حویلی گیاجہاں ملزمان نے پانچ کانسٹیبلان غضنفر، خرم، مبشر،عرفان اور اے ایس آئی انصر سمیت انہیں یرغمال بنا لیا اور بلے، ڈندوں، سوٹوں، مکوں، گھونسوں سے اس پر تشدد شروع کر دیا اہلکار اپنے ایس ایچ اور خود کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے جس پر تھان واقعہ کو کئی روز تک متاثرہ ایس ایچ او بدنامی ہونے کے باعث اسے چھپانے کی کوشش کرتا رہا مگر ویڈیو سوشل پر وائرل ہوئی تو ڈی پی اوگجرات عمر سلامت نے نوٹس لے لیا اور رپورٹ طلب کر کے متاثرہ ایس ایچ او الطاف گوہر کی مدعیت میں باپ بیٹے سمیت چار ملزمان مختار، عدنان مختار، قدیر، کلیم ساکنائے گندرہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ڈی پی او عمر سلامت نے بتایا کہ بھکڑانوالی کی رہائشی بیوہ خاتون ناذیہ بتول نے تھانہ میں درخواست دے رکھی تھی کہ ملزمان مختار وغیرہ اسکی رقم اسے دینے سے انکاری کی ہیں جس پر پولیس درخواست بار ے پوچھ گچھ کیلئے اسکی حویلی گئی جہاں ملزمان نے انہیں یرغمال بنایا انہوں نے بتایا کہ کار سرکار مداخلت کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزمان گرفتار بھی کر لیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں