جاوید لطیف کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے : شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا، مگر پھر بھی انہیں اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے ریاستی اداروں کے خلاف جاوید لطیف کا کوئی بیان نہیں سنالیکن میں جاوید لطیف کے بیان سے متفق نہیں اور ان کو معافی مانگنی چاہیے۔
واضح رہے کہ جاوید لطیف نے ایک ٹی وی پروگرام میں مریم نواز کو مبینہ دھمکی کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر خدا نخواستہ مریم نواز شریف کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں