لالہ موسی (محمد کامران) ناکہ کنگ چنن پر تعینات پولیس اہلکاروں کا رشوت لینے کا معاملہ،
ڈی پی اوگجرات عمر سلامت کا نوٹس،ناکہ پر تعینات پوری شفٹ کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں ناکہ کنگ چنن پر ایک پولیس کانسٹیبل ناصر حسین کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی۔جس پر ڈی پی او گجرات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ناکہ پر تعینات پوری شفٹ کو معطل کر دیا۔جبکہ واقعہ کی انکوائری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق کو مقرر کر کے مکمل انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
ڈی پی او گجرات نے تمام افسران و ملازمان پر سختی واضع کیا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار خواہ وہ کسی رینک کے بھی ہوں کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا۔محکمہ میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کو محکمہ سے ناصر ف فارغ کیا جائے گا بلکہ انکے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے